شیعت کی ابتداء کے حوالے سے شیعہ کی رائے

شیعت کی ابتداء کے حوالے سے شیعہ کی رائے :-
شیعت بہت پرانی ہے حتی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت سے بھی پہلے کی کیونکہ جب بھی کوئی نبی آیا تو اس پر علی کی ولایت پر ایمان لانا پیش کیا گیا۔۔۔
اور اس بات کو ثابت کرنے کیلئے شیعہ نے بہت سی کہانیاں بنا رکھی ہیں ان میں سے ایک وہ ہے جو کافی میں ابو الحسن سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں:
علی کی ولایت تمام انبیاء کی کتابوں میں لکھی ہے، اور ہر نبی کو محمد صلی اللہ کی نبوت اور ان کے وصی علی علیہ السلام کی ولایت کے ساتھ بھیجا گیا۔ [اصول کافی للکلینی: 437/1]

اہل سنت والجماعت کا اس پر جواب :-
اگر علی کی ولایت پچھلی تمام کتابوں میں لکھی تھی تو پھر اس حوالے سے رافضی اکیلے ہی اس کو کیوں نقل کرتے ہیں؟ اور ان کے علاوہ کوئی اس بات کو جانتا نہیں۔
اور دوسرے مذاہب والے اسے کیوں نہیں جانتے؟ بلکہ یہ ولایت قران میں کیوں نہیں لکھی ہوئی؟ جو کہ سب کتابوں پر دلیل ہے۔ اور اللہ بلند و بالا کی طرف سے محفوظ شدہ ہے۔
شیعہ کا یہ دعوی بالکل بلا دلیل ہے


لتحميل الملف pdf

تعليقات